کیتن سنگھ نے کرن جوہر سے معافی مانگ لی

کیتن سنگھ نے کرن جوہر  سے معافی مانگ لی

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارتی کامیڈین کیتن سنگھ نے کرن جوہر کا دل دکھانے پر معافی مانگ لی۔

کرن جوہر نے انسٹاگرام پر اسٹوری جاری کی تھی جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر اپنے دل کے جذبات لکھے تھے ۔کرن جوہر کی یہ سٹوری بھارتی کامیڈی شو میڈنیس مچائیں گے انڈیا کو ہنسائیں گے کے حالیہ جاری پرومو پر تنقید تھی جس میں کیتن سنگھ نے کرن جوہر کی نقل اتاری تھی۔ کیتن سنگھ نے اس معاملے پر کہا کہ میں کرن جوہر سر سے معذرت خواہ ہوں، میں انکی دل آزاری کا ارادہ نہیں رکھتا تھا، میرا مقصد صرف ناظرین کو انٹرٹین کرنا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں