عامر خان کا انٹرویو ،‘کپل شرما شو’ گلوبل ٹاپ 10لسٹ سے باہر

عامر خان کا انٹرویو ،‘کپل شرما شو’ گلوبل ٹاپ 10لسٹ سے باہر

ممبئی (شوبز ڈیسک ) نیٹ فلکس کی گلوبل ٹاپ 10 لسٹ پر 4 ہفتوں تک حکمرانی کرنے والا بھارتی کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’،معروف اداکار عامر خان کے۔۔

 انٹرویوکے بعد اس فہرست سے نکل گیا، ہر ہفتے کی شب 8 بجے کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ نئی قسط آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر کی جاتی ہے ۔حال ہی میں اس کی چھٹی قسط نشر کی گئی، تاہم اس شو کی ریٹنگ چوتھی قسط نشر ہونے کے بعد سے ہی نیچے آنا شروع ہو گئی تھی اور اب 4 ہفتوں تک گلوبل ٹاپ 10 لسٹ میں جگہ بنانے والا یہ شو اپنی پانچویں قسط نشر ہونے کے بعد اس فہرست سے باہر ہوگیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں