ماہرہ خان نے ننھے مظلوم فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کردی

 ماہرہ خان نے ننھے مظلوم فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کردی

کراچی(شوبزڈیسک)نامور اداکارہ ماہرہ خان نے بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کردی، انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے رفح میں اسرائیلی بمباری اور ننھے مظلوم فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کی۔۔۔

 جس میں وہ اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو رکوانے کیلئے عالمی برداری سے اپیل کررہا ہے۔ ویڈیو میں فلسطینی بچہ کہتا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کے مظلوم مسلمان اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، ہمارے سروں پر بم برسائے جارہے ہیں جبکہ 6 ماہ کی قلیل مدت کے دوران قابض افواج نے 13 ہزار سے زائد معصوم بچے شہید کردیئے ہیں۔ایک انسٹاسٹوری کی ویڈیو اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ جس میں وہ بتارہے ہیں کہ اسرائیل کو اسکے قریبی دوست بھی رفع میں حملے کرنے سے منع کررہے ہیں۔ اس سے قبل عثمان خالد بٹ اور اُشنا شاہ بھی مظلوم فلسطنیوں پر مظالم کیخلاف اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں