بھارتی سپر سٹار سونم باجوہ، سجل علی کے کام کی معترف

بھارتی سپر سٹار سونم باجوہ، سجل علی کے کام کی معترف

امرتسر(شوبز ڈیسک)انڈیا کی سپر سٹار اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے کام کی تعریف کی ہے۔

سجل علی کے نئے پراجیکٹ ‘زرد پتوں کا بن’ کا ٹیزر ٹریلر ریلیز ہوا جس میں ان کے ساتھ حمزہ یوسف نظر آئیں گے ۔پاکستانی اداکارہ کو نئے پراجیکٹ پر جہاں مداحوں نے مبارکباد دی وہیں سونم باجوہ نے بھی سجل علی کیلئے محبت بھرا کمنٹ کیا ہے ۔سونم باجوہ نے سجل علی کو لکھا کہ انہوں نے اپنی پرفارمنس سے سونم کو کبھی مایوس نہیں کیا۔واضح رہے کہ سونم باجوہ اس سے قبل بھی متعدد پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں