میٹ گالا:کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر وائرل

 میٹ گالا:کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر وائرل

پیرس(شوبزڈ یسک)امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ میٹ گالا کی دھماکے دار واپسی ہوئی تو اسی موقع پر کیٹی پیری اور ریحانہ کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کردہ دونوں گلوکاروں کی جعلی تصاویر کے ذریعے انہیں تقریب کے ریڈ کارپٹ پر شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ کیٹی پیری اور ریحانہ دونوں تقریب میں موجود نہیں تھیں تاہم ان جعلی تصاویر کو سینکڑوں مداح اصلی سمجھ بیٹھے اور انہیں مختف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اصلی سمجھ کر پسند اور شیئر بھی کیا جاتا رہا۔ کیٹی پیری نے خود بھی اپنی جعلی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر کے وضاحت کی کہ یہ تصاویر جعلی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں