سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

سلمان خان کا مداحوں کے نام  لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا ایک خط سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

جس میں انہوں نے اپنی فلم میں نے پیار کیا کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔انہوں نے خط میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ سب سے پہلے تو مجھے پسند کرنے اور میرا پرستار ہونے کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،میری ساری توجہ کام پر مرکوز ہے ، آپ جب بھی میری نئی فلم سے متعلق کوئی اعلان سنیں تو یقین رکھیں کہ یہ ایک اچھی فلم ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں