اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا

اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل  بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور ارشد وارثی ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم جولی ایل ایل بی 3 کی اجمیر میں شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم اس کامیڈی پراجیکٹ کیلئے اب ایک قانونی مسئلہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

میڈیا کے مطابق ایک سینئر قانون دان نے اجمیر کی عدالت میں فلم کی ٹیم کے خلاف عدالتی نظام کی بے توقیری کی درخواست دی ہے ۔ چندرابن سنگھ راٹھور نے اپنی شکایت فلم کے پروڈیوسر، ہدایتکار اور اداکاروں کے خلاف داخل کرتے ہوئے کہا کہ وکلا اور ججوں کا تمسخر اڑایا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں