سونم کپور کا شادی کی سالگرہ پر شوہر کے نام پیار بھرا پیغام

سونم کپور کا شادی کی سالگرہ پر شوہر کے نام پیار بھرا پیغام

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر انند آہوجا کے نام محبت سے بھرپور پیغام سوشل میڈیا کی زینت بنادیا۔

سونم کپور نے سال 2018 میں اپنے قریبی دوست و کاروباری شخصیت اانند آہوجا سے شادی کی۔شادی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر سونم کپور نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انکی انند آہوجا اور بیٹے وایو کے ساتھ یادگار تصاویر شامل ہیں۔اس پوسٹ کے ساتھ اداکارہ نے بطور کیپشن لکھا کہ میری زندگی کی محبت اور میری کل کائنات کو شادی کی سالگرہ مبارک، تمہاری بے انتہا محبت اور حوصلہ افزائی میری طاقت اور میرے لیے سب سے محفوظ مقام ہے۔ میرا تم سے شادی کرنا میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ ہے، ہم ایک جنت میں رہ رہے ہیں۔ میں تم سے اتنی محبت کرتی ہوں کہ اسے الفاظ میں بھی بیان نہیں کیا جاسکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں