امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار

امریکی حسینہ مِس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار

نیویارک(شوبز ڈیسک)مس یو ایس اے 2023ء کا ٹائٹل جیتنے والی نویلیا ووئگٹ اچانک اپنے ٹائٹل سے دستبردار ہوگئیں۔

امریکی ماڈل نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ مجھے احساس ہے کہ یہ فیصلہ بہت سے لوگوں کے لیے حیرانی کا باعث بن سکتا ہے، اپنی جسمانی اور ذہنی تندرستی سے کبھی سمجھوتہ نہ کریں، ہماری صحت ہماری دولت ہے۔ مس یو ایس اے کے طور پر میرا سفر معنی خیز رہا، افسوس کے ساتھ میں نے مس یو ایس اے 2023ئکے ٹائٹل سے مستعفی ہونے کا انتہائی سخت فیصلہ کیا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ یہ میرے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، میں امید کرتی ہوں کہ دوسروں کو ثابت قدم رہنے اور ذہنی صحت کو ترجیح دینے کی ترغیب کرتی رہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں