کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں

کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ خود کو نظر بند سے بچانے کیلئے ٹوٹکوں کا سہارا لینے لگیں۔

گزشتہ روز نیویارک میں عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں 9 گز کی ساڑھی میں شرکت کی تھی، اداکارہ کے لباس اور میک اپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اب بھی وائرل ہیں اور اب انہی تصاویر میں سے مداحوں نے ایک اور نئی چیز تلاش کرلی ہے ۔عالیہ بھٹ کی تصاویر کو قریب سے زوم کر کے پتا چلا ہے انہوں نے میٹ گالا میں کان کے پیچھے کالا ٹیکا لگایا ہوا تھا۔پہلے دن تو اداکارہ کے لک پر جمی نظروں کے باعث یہ کالا ٹیکا مداحوں کی نظروں سے اوجھل تھا تاہم اب میٹ گالا کی تصاویر کو زوم کر کے مداحوں نے اسے ڈھونڈ تے ہوئے کہا کہ اداکارہ خود کو نظر بند سے بچانے کیلئے ٹوٹکوں کا سہارا لے رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں