والدہ سے جھوٹ بولنے کی عادت بچپن سے ہی پڑ گئی:سارہ علی خان

والدہ سے جھوٹ بولنے کی عادت بچپن سے ہی پڑ گئی:سارہ علی خان

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ و ماڈل سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے والدہ سے بچپن میں ہی جھوٹ بولنا شروع کر دیا تھا۔

ایک شو میں دورانِ انٹرویو سوال کے جواب میں سارہ علی خان نے انکشاف کیا کہ جب میں چھوٹی تھی تو ایک مرتبہ مجھے بھی جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی تھی اور اسی عادت کی وجہ سے میں نے کئی مرتبہ ماما سے جھوٹ کہا۔ کہ اس کے بعد بھی میں نے کئی مرتبہ والدہ سے جھوٹ کہا لیکن کبھی پکڑی نہیں گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں