فلسطین کو نظر اندازکرنے سے انسانیت ختم ہوجائیگی :کبریٰ خان

فلسطین کو نظر اندازکرنے سے انسانیت ختم ہوجائیگی :کبریٰ خان

لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ کبریٰ خان نے ایک انٹرویو میں ان افراد پر اظہار افسوس کیا جو فلسطین میں جاری قتل عام کو معمول سمجھ کر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہتیں کہ فلسطین میں جاکر وہاں جھنڈا گاڑ دیا جائے یا وہاں جاکر لوگوں کو بچایا جائے ۔ان کے مطابق ہر کوئی ایک چھوٹی اور معمولی چیز تو کر ہی سکتا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کی مخالفت کرے اور صیہونی حملوں کو غلط قرار دے ۔ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتا ہونا چا ہئے کہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے اور وہاں کون قتل عام کر رہا ہے ،افسوس کہ ابھی تک بہت سارے لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے ۔کبریٰ خان نے کہاکہ وہاں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے اور اگر ایسی باتوں کو یہ سوچ کر نظر انداز کیا جائے گا کہ وہاں یہ معمول کی بات ہے تو ایک دن ہماری انسانیت پر ختم ہوجائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں