معاشرے میں مردانہ تسلط قائم ،ہمیشہ ریزرورہتی ہوں :مشعل خان

معاشرے میں مردانہ تسلط قائم ،ہمیشہ ریزرورہتی ہوں :مشعل خان

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ مشعل خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی جانب سے اپنی تعریف کے باوجود ان کی رائے کی زیادہ پرواہ نہیں کرتی ہوں۔

 ایک انٹرویو میں مشعل خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کیلئے ترقی کرنا پہلے ہی مشکل ہے ،اگر آپ جنسی ہراس کے اعدادوشمار لیں تو خواتین کے ساتھ اس طرح کے واقعات مردوں کی نسبت تین گنا زیادہ ہیں کیونکہ اس معاشرے میں مردانہ تسلط قائم ہے اور خواتین کو ایسی صورتحال میں ڈال دیا جاتا ہے ،میں ایسی صورتحال میں ہمیشہ ریزرورہنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں