بالی ووڈ پارٹیز میں نشہ کرکے دل کی باتیں کیں:رندیپ ہودا

 بالی ووڈ پارٹیز میں نشہ کرکے دل  کی باتیں کیں:رندیپ ہودا

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ پارٹیاں ایسی تقریبات ہوتی ہیں ۔

جن میں لوگ لطف اندوز ہونے کے لیے نہیں بلکہ نیٹ ورک بنانے اور کام کی تلاش کے لیے شرکت کرتے ہیں، میں اپنے کیریئر کے آغاز میں بالی ووڈ پارٹیز میں شرکت کرتا تھا، اُس وقت مجھے ان پارٹیوں کا اصل مقصد معلوم نہیں تھا۔ مجھے لگتا تھا کہ یہ تقریبات لطف اندوز ہونے کیلئے ہوتی ہیں تو میں وہاں نشے میں دھت ہوکر پارٹی انجوائے کرتا تھا اور لوگوں سے کنکشن بنانے کے بجائے اپنی دل کی بات کہہ دیتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں