کبریٰ خان سے ملاقات کیلئے لاہور سے کراچی جانے والی بچی بازیاب

کبریٰ خان سے ملاقات کیلئے لاہور  سے کراچی جانے والی بچی بازیاب

کراچی(شوبزڈیسک)معروف اداکارہ کبریٰ خان سے ملنے کیلئے لاہور سے کراچی جانے والی مغویہ بچی کو بازیاب کروالیا گیا۔

 ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چودھری کے نوٹس پر بروقت کارروائی کی گئی جس کے بعد 13 سالہ مغویہ بچی لائبہ عمران کو 72گھنٹوں میں کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ ڈاکٹر انوش مسعود چودھری نے اپنے دفتر میں بچی کو والدین کے سپرد کیا۔13 سالہ لائبہ اداکارہ کبریٰ خان کی مداح ہے اور وہ بغیر بتائے گھر سے 3 لاکھ روپے لیکر کبریٰ خان سے ملنے کراچی چلی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں