دورانِ شوٹنگ حادثے میں پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں: بابر علی

دورانِ شوٹنگ حادثے میں پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں: بابر علی

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکار بابر علی نے کہا کہ کیریئر کی شروعات میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران، میرے ساتھ گڈانی شِپ یارڈ میں ۔

حادثہ پیش آیا تھا،میں 110 فُٹ کی بلندی سے نیچے گِرا تھا جس کے نتیجے میں میرے پاؤں کی ہڈیاں بُری طرح ٹوٹ گئی تھیں اور اس حادثے کی وجہ سے تین ماہ تک بستر پر رہا۔ میرے ساتھ حادثہ پیش آیا تو لوگوں نے مجھے ’لنگڑے گھوڑے ‘ کا خطاب دیا، میرے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اب فلموں میں اس کا کام نہیں، یہ اب ہیرو نہیں رہا، اس کا کیریئر ختم ہوچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں