آئمہ بیگ عمرے کیلئے روانہ، جلد واپس نہ آنے کا اعلان

آئمہ بیگ عمرے کیلئے روانہ، جلد واپس نہ آنے کا اعلان

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ عمرے کیلئے روانہ ہوگئیں اور انہوں نے طویل مدت تک پاکستان سے باہر رہنے کا اعلان کیا ہے۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام پر چند سٹوریز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں جہاز اور بعد ازا دبئی ایئر پورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ گلوکارہ نے اپنی پہلی سٹوری میں لکھا ہے ‘اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی، میں معمول سے ہٹ کر ایک یا دو ہفتوں، مہینوں سے زائد عرصے کے لیے باہر جا رہی ہوں، میں خوش نہیں ہوں مگر مجھے یقین ہے کہ اللہ سب ٹھیک کر دے گا۔ایک اور سٹوری میں گلوکارہ نے لکھا ہے کہ ‘میں پاکستان کو یاد کروں گی۔ ’آئمہ بیگ نے اپنی سٹوریز میں جہاز کی کھڑکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ‘حتیٰ کہ بادل تک رو رہے ہیں کہ میں لمبے عرصے کے لیے جا رہی ہوں، بہت تیز بارش ہے ، امید کرتی ہوں کہ یہ میرا آخری عمرہ نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں