اشنا شاہ کا ایمان خلیف جیسی بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف

اشنا شاہ کا ایمان خلیف جیسی بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف

کراچی (آئی این پی) اداکارہ اشنا شاہ نے پیرس اولمپکس کے دوران خواتین میں مردانہ ہارمونز کی زیادتی کے موضوعِ بحث بننے والے مسئلے پر آگاہی دیتے ہوئے مبہم انداز میں انکشاف کیا ہے ۔

کہ وہ خود بھی پولی سسٹک اووری سنڈروم کا شکار ہیں۔انسٹاگرام پر ایک سٹوری میں انہوں نے کہا کہ کیا ہم خواتین میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمونز کی بلند سطح کو باعث شرم بنانا بند کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اسے ان خواتین کے لیے شیئر کررہی ہیں جو اس مسئلے سے گزر رہی ہیں، ہمارے ملک میں ہر 5 میں سے ایک خاتون پی سی اوز کا شکار ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ٹیسٹوسٹیرون ہارمونز کی سطح بلند ہے ، اس سے میرے پٹھوں کی زیادہ نشونما ہوئی۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ پی سی اوز یا تو جینیاتی مسئلہ ہے یا یہ ہمارے ماحول کے باعث ہارمونز کا توازن بگڑنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں