شاہ رخ خان خصوصی ایوارڈ وصول کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ

شاہ رخ خان خصوصی ایوارڈ وصول  کرنے کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے ،شاہ رخ خان سوئٹزرلینڈ میں ’انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کریں گے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جہاں میگا سٹار خصوصی ایوارڈ وصول کریں گے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کو سینما کے لیے فنکارانہ خدمات پر ‘پاردو ایلا کوریرا’ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ شاہ رخ خان آج شام اپنا ایوارڈ وصول کریں گے ۔ اس کے علاوہ، فیسٹیول کے دوران اداکار کی بلاک بسٹر فلم ’دیوداس‘ بھی دکھائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں