راجکمار راؤ کو پہلی بالی وڈ فلم کا معاوضہ صرف 11 ہزار بھارتی روپے ملا

راجکمار راؤ کو پہلی بالی وڈ فلم کا معاوضہ  صرف 11 ہزار بھارتی روپے ملا

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈسٹار راجکمار راؤ کی پہلی بالی وڈ فلم کے معاوضے کا انکشاف ہوا ہے ۔

 بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ‘راجکمار راؤ’ نے حال ہی میں کامیڈی ہارر فلم ‘استری 2’ کے لیے 6 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے ۔ایک تازہ انٹرویو اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی فلم ‘لوو سیکس اور دھوکہ’ تھی، جس میں انہیں صرف 11 ہزار بھارتی روپے کا معاوضہ ملا تھا۔راجکمار راؤ کا کہنا تھا کہ پہلا آڈیشن دیتے وقت ان کے کپڑے عجیب تھے لیکن انہوں نے اسی لباس میں آڈیشن دیا اور ڈائریکٹر کو پسند آگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں