بھارتی اداکارہ سیما پہوا نے پاکستانی ڈراموں کو ’’زبردست‘‘قرار دیا

بھارتی اداکارہ سیما پہوا نے پاکستانی ڈراموں کو ’’زبردست‘‘قرار دیا

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارت کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سیما پہوا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی کہانی اور کرداروں کو زبردست قرار دیا۔۔۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانی تو بہت اچھی ہوتی ہی ہے لیکن اُن ڈراموں میں جو اُردو زبان استعمال کی جاتی ہے وہ بھی قابلِ تعریف ہے کیونکہ ہم تو بھارت میں اُردو زبان سُننے کو ترس گئے ہیں۔ جس طرح پاکستانی ڈراموں میں رشتوں کی تفصیل دکھائی جاتی ہے ، وہ ہم کبھی اپنے ڈراموں اور فلموں میں دکھا ہی نہیں سکے ، میں تو پاکستانی ڈرامے دیکھ کر دنگ رہ گئی اور سوچنے لگی کہ کوئی اتنا شاندار کام کیسے کرسکتا ہے ۔ پاکستانی ڈرامہ ساز ایک کردار کو ہی اتنا خوبصورت بنا دیتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے ، ہم بھارتی فنکار تو پاکستانی لکھاریوں کے تحریر کردہ جیسے ڈراموں میں کام کرنے کے لیے ترس گئے ہیں۔ مجھے بہت سارے پاکستانی ڈرامے پسند ہیں لیکن میرا سب سے پسندیدہ پاکستانی ڈرامہ ’سنگِ مرمر‘ ہے ، اس ڈرامے میں بہو کا منفی کردار بڑے ہی شاندار انداز میں دکھایا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں