صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی تصاویر وائرل

صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی تصاویر وائرل

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔ انسٹاگرام پر سینئر اداکارہ نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز کو ری شیئر کیا ہے۔۔۔

 جو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگئی ہیں۔ وائرل تصاویر میں دیکھاجاسکتاہے کہ سجاوٹ کے لیے بے بی کے جینڈر کو خفیہ رکھنے کے لیے نیلے اور گلابی رنگوں کا استعمال کم سے کم کیا گیا ہے اس کے برعکس سجاوٹ میں غیر جانبدار رنگوں جیسے سُنہرا، کافی براؤن، سفید اور پیچ کا استعمال کیا گیا ہے ۔صبا فیصل کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ساتھی اداکارہ ماہنور پرویز کی انسٹا سٹوری کو ری شیئر کیا ہے ، جو اسی تقریب کے موقع پر بنائی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں