نوازالدین صدیقی کا اپنے بچوں کے ساتھ سختی برتنے کا اعتراف

نوازالدین صدیقی کا اپنے بچوں کے ساتھ سختی برتنے کا اعتراف

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنے بچوں کے ساتھ سختی برتنے کا اعتراف کیا ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان پر نظر رکھتے ہیں تاکہ وہ فضول مواد سے دور رہیں۔اداکار نے آرٹ اور فن کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آرٹ لوگوں کے ذوق کو نکھارتا ہے ۔انہوں نے بچوں کو سمجھداری سے تفریحی مواد دیکھنے اور کلاسیکل ادب جیسے منٹو اور پریم چند کو پڑھنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں