جنید جمشید کی مغفرت کیلئے دعا مانگتے دیکھ کرشوہر سے متاثر ہوئی:ثنا خان

جنید جمشید کی مغفرت کیلئے دعا مانگتے دیکھ کرشوہر سے متاثر ہوئی:ثنا خان

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ میرے شوہر جنید جمشید کی مغفرت کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔

 اپنے شوہرمفتی انس کو جنید جمشید کے لیے مغفرت کی دعائیں کرتے دیکھ کر ان سے متاثر ہوئی تھی اورسوچا کہ یہ اپنے دوست کے لیے کتنے مخلص ہیں۔ میں نے اپنے بارے میں سوچا کہ کیا میرا کوئی ایسا دوست ہے جو میری مغفرت کے لیے بھی ایسی دعائیں کرے جس کا جواب مجھے نفی میں ملا۔ میں بھی اپنی زندگی میں ایسا شخص چاہتی تھی جو میرے لیے بھی دعائیں کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں