ہدایتکار مجھے امیر دکھانے سے کتراتے ہیں، منوج باجپائی کا انکشاف

ہدایتکار مجھے امیر دکھانے سے کتراتے  ہیں، منوج باجپائی کا انکشاف

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے سینئر اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں میں انہیں اکثر غریب اور درمیانے طبقے کے کرداروں میں ہی کاسٹ کیا جاتا ہے۔۔

جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ ان کرداروں تک محدود ہو جاتے ہیں۔ ہدایتکاروں کو انہیں امیر شخصیات کے کردار میں کاسٹ کرنے میں دشواری ہوتی ہے ۔منوج باجپائی تسلیم کرتے ہیں کہ وہ بھی سٹیریو ٹائپ کرداروں کا شکار رہے ہیں اور انہیں ہمیشہ ایک جیسے طبقاتی پس منظر والے کردار دیئے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں