لیڈی گاگا ایک مرتبہ پھر ماں بننے کی خواہش مند

لیڈی گاگا ایک مرتبہ پھر  ماں بننے کی خواہش مند

واشنگٹن (شوبزڈیسک )امریکی معروف گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے ایک مرتبہ پھر ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

38 سالہ لیڈی گاگا اپنے منگیتر مائیکل پولانسکی کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں میں محبت کر کے بہت خوش ہوں اور ایک خاندان بنانے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی لیڈی گاگا ماں بننے کے حوالے سے خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔ماضی میں ان کا کہنا تھا کہ میں ماں بننا چاہتی ہوں۔

، ہم ایک انسان کو اپنے اندر رکھ کر اسے بڑھاتے ہیں، پھر وہ دنیا میں آتا ہے اور پھر اس کی دیکھ بھال ہمارا کام ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں