جعلی پاسپورٹ کا استعمال ،بنگلا دیشی اداکارہ بھارت میں پکڑی گئی

 جعلی پاسپورٹ کا استعمال ،بنگلا دیشی اداکارہ بھارت میں پکڑی گئی

ممبئی (شوبزڈیسک ) بنگلا دیشی اداکارہ ریا بردے کو جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے پر بھارت میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ اداکارہ کو پولیس نے ریاست مہاراشٹر کے شہر الہاس نگر سے تحویل میں لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ جعلی دستاویزات سے متعلق کیس میں ملوث 4 ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں