ورلڈ کلچر فیسٹیوْل کے تیسرے روز میگا میوزیکل کنسرٹ

ورلڈ کلچر فیسٹیوْل کے تیسرے روز میگا میوزیکل کنسرٹ

کراچی (شوبزڈیسک )آرٹس کونسل میں جاری 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا تیسرا روز مسحور کن دھنوں اور سروں کے نام رہا، میگا میوزیکل کنسرٹ میں ملکی اور غیر ملکی فنکاروں نے میلے کا مزہ دوبالا کیا۔

نیپال، آذربائیجان اور روانڈا کے میوزیکل بینڈ نے روایتی اور جدید موسیقی سے مداحوں کا دل لبھایا۔پاکستانی بینڈ خماریاں، گلوکار عمران مومنا، اختر چنال زہری اور دیگر مقامی گلوکاروں نے اپنے مدھر گیتوں سے ماحول میں ثقافت کے رنگ بھرے ۔ہر دن گزرے ہوئے دن سے زیادہ دلچسپ ہے ، ثقافتی سفارتکاری، تھیٹر، ڈانس، میوزک اور فائن آرٹ کے ذریعے فنون اور ثقافتوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے ۔ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چوتھے روز دو تھیٹر پلے اور چھ ڈانس پرفارمنسز ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں