مداحوں کیلئے خوشخبری! سلمان خان کی فلم ’’کِک‘‘ 2کا اعلان

مداحوں کیلئے خوشخبری! سلمان خان کی فلم ’’کِک‘‘ 2کا اعلان

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’کِک‘ کے سیکوئل کا اعلان ہوگیا۔

ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر سلمان خان کی شاندار تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں سلمان خان کی فلم ’کِک‘ کے سیکوئل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست ’کِک 2 فوٹو شوٹ تھا۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ’کِک 2’ میں سلمان خان کے ساتھ کونسی اداکارہ ہوں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں