اسرائیل عمران خان کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔
وزیر دفاع خوجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جا رہا ہے، تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، اب زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کو آہستہ آہستہ پتہ چل رہا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم ایک سیاسی مسئلہ ہے۔