ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس، وزیراعلیٰ کے پی کا جواب جمع

پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اور شہرناز عمر ایوب کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی ہو گئی۔

الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی اور شہرناز عمر ایوب کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔

سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کیس کے ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست بھی پیش کی تاہم الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر وزیراعلیٰ کے دستخط موجود نہیں ہیں، الیکشن کمیشن نے علی بخاری کو ہدایت کی کہ درخواست دوبارہ جمع کروائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل پاور آف اٹارنی بھی جمع کروائی جائے جبکہ سماعت کو 13 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں