شوبز انڈسٹری میں جھوٹ دکھانے کے پیسے ملتے ہیں:حرا مانی

شوبز انڈسٹری میں جھوٹ دکھانے کے پیسے ملتے ہیں:حرا مانی

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ حرا مانی نے شوبز انڈسٹری کو جھوٹا قرار دے دیا۔ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ۔۔

کہ شوبز میں ہر چیز جھوٹ ہے ، پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے ۔ یہی ہمارا کام ہے ، ہمیں اسی کے پیسے مل رہے ہیں، جب تک ہم چیزوں کو گلیمرائز کر کے ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر نہیں دکھائیں گے تو لوگوں کی توجہ حاصل نہیں ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں