اننیا پانڈے کا شاہ رخ کی بیٹی کا فون نمبر لیک کرنے کا اعتراف

اننیا پانڈے کا شاہ رخ کی بیٹی کا فون نمبر لیک کرنے کا اعتراف

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے میگا سٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا فون نمبر لیک کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے نے اپنے انٹرویو کے دوران اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار غلطی سے سوشل میڈیا پر اپنی دوست سہانا خان کا فون نمبر لیک کردیا تھا۔ میں سہانا کو فون کال کررہی تھی، جب سہانا نے کال نہیں اُٹھائی تو میں نے اس کال کا سکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پوسٹ کردیا تھا۔ مذکورہ سکرین شاٹ میں سہانا کا فون نمبر بھی نظر آرہا تھا، اس طرح سہانا کا فون نمبر لیک ہوا اور پھر وہ نمبر ہیک بھی ہوگیا تھا۔ میری اس غلطی کے بعد، سہانا نے مجھ سے رابطہ کرکے بتایا کہ اُن کا نمبر ہیک ہوگیا ہے ، جس پر میں حیران ہوگئی تھی لیکن پھر کسی نے سہانا کو بتا دیا تھا کہ یہ سب اننیا یعنی میری وجہ سے ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں