آمنہ عروج اور گینگ کو معاف نہیں کرونگا:خلیل الرحمن قمر
لاہور(شوبزڈیسک )ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ہنی ٹریپ کیس کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آمنہ عروج، اس کے گینگ اور سوشل میڈیا ٹرول کو معاف نہیں کریں گے ۔
انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میں انہیں معاف نہیں کروں گا اور انھیں سزا ملے گی۔ ان کو سخت سزا دینا ضروری ہے ، میرا اس گینگ سے کوئی تعلق نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ آمنہ عروج کون ہے ۔ یہ ایک بہت خطرناک گینگ ہے جو پہلے سے مطلوب تھا اور قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔ وہ لڑکی کیسے کہہ سکتی ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا جبکہ وہ خود مجرم تھی؟ ،ڈرامہ رائٹر نے جذباتی لہجے میں کہا کہ ‘‘عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ جب تک انہیں سزا نہیں مل جاتی تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔ پہلے اس گینگ سے نمٹوں گا، پھر ٹرول کرنے والوں سے بھی نمٹوں گا۔ ہم قانونی طور پر کام کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بھی سزا ملے گی ۔