عامر خان کی فلم ’’لاپتا لیڈیز‘‘دو بار دیکھ چکا ہوں:امیتابھ بچن

عامر خان کی فلم ’’لاپتا لیڈیز‘‘دو بار دیکھ چکا ہوں:امیتابھ بچن

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ وہ فلم کو دو بار دیکھ چکے ہیں۔

کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم عالمی سطح پر داد وصول کر رہی ہے اور اسے آسکر کے لیے بھی منتخب کر لیا گیا ہے۔ ’لاپتا لیڈیز‘ کی کہانی، مزاح اور طاقتور پیغام نے دنیا بھر کے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں اور یہ فلم نہ صرف بھارت بلکہ جاپان میں بھی ریلیز کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں