سپر سٹار رجنی کانت کا گھر بارش کے پانی میں ڈوب گیا

سپر سٹار رجنی کانت کا گھر  بارش کے پانی میں ڈوب گیا

چنئی(شوبزڈیسک)بھارت کے سپر سٹار رجنی کانت کے چنئی میں واقع گھر میں پانی بھر گیا، تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں اس وقت شدید بارشیں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔

اس شدید موسم نے جہاں بہت سے شہریوں کی زندگیوں کو درہم برہم کردیا ہے، وہیں رجنی کانت کے لیے بھی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔پوز گارڈن میں سپر سٹار رجنی کانت کی شاندار حویلی مسلسل بارشوں کی وجہ سے زیر آب آئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں