کم عمر شخص اپنے برابر کی عورت کو آنٹی نہ کہے :صبا فیصل کی خواہش
کراچی (شوبزڈیسک ) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کوئی بھی کم عمر شخص خود سے تھوڑی سے بڑی خاتون کو کبھی آنٹی نہ کہے ۔
ایک انٹرویو میں صبا فیصل نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں زائد العمر یا ادھیڑ عمر کی بعض خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں عزت کے طور پر آپا کہا جائے کیونکہ وہ باقی نئے آنے والے اداکاروں اور اداکاراوں سے عمر میں بڑی ہوتی ہیں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ کام کی جگہ پر ہر کسی کا نام لے کر ان سے مخاطب ہونا چاہیے یا پھر میڈم کہا جا سکتا ہے ۔