طلاق بارے بیٹے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں :فردوس جمال

طلاق بارے بیٹے کے بیان میں  کوئی صداقت نہیں :فردوس جمال

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکار فردوس جمال نے اپنے بیٹے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی بیوی کو طلاق دینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب دادہ بن چکے ہیں اور اب وہ کیسے اہلیہ سے الگ ہوسکتے ہیں۔

ان کے بیٹے کے طلاق سے متعلق بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔واضح رہے کہ اداکار فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے کہا تھا کہ ان کی والدہ نے خلع لے لی ہے اور اس لئے والد اکیلے رہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں