شادی شدہ مردوں کا فلرٹ کرنا قدرتی ہے :اسد صدیقی
کراچی(شوبزڈیسک ) معروف اداکار اسد صدیقی نے کہا ہے کہ مرد بغیر لائسنس کے بھی فلرٹنگ کرتے ہیں اور شادی شدہ مردوں کا فلرٹ کرنا قدرتی ہے اس سلسلے میں انہیں لائسنس لینے کی ضرورت نہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ ان کی ساس اسما عباس نے بیان دیا تھا کہ شادی شدہ مرد لڑکیوں سے فلرٹ کرتے ہیں، وہ ان کے بیان پر کیا کہیں گے ؟انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کی ساس نے ایسا کیوں کہا تھا ۔