ماہر ذہنی صحت کے پاس جانے سے ہچکچانا نہیں چاہئے :عامر خان
ممبئی صاین این آئی)بالی ووڈسٹار عامر خان نے کہا کہ میں تھراپی کی طاقت کو سمجھ گیا ،ماہر ذہنی صحت کے پاس جانے سے ہچکچانا نہیں چاہئے۔
۔59 سالہ بالی ووڈ سٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں بیٹی کے ہمراہ مشترکہ طور پر تھیراپی کروا رہا ہوں تاکہ اپنے بیچ برسوں سے موجود مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی بیٹی ایرا خان کے ساتھ ذہنی صحت کے حوالے گفتگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تھراپی کی طاقت کو سمجھ گیا ہوں اور محسوس کرتا ہوں یہ بہت ہی مفید ہے ۔