ملائکہ اروڑہ نے ممبئی میں شاندار ریسٹورنٹ کھول لیا
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر اور ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے ممبئی میں ریسٹورنٹ کھول لیا، اداکارہ ملائکہ اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں نئے ریسٹورنٹ ‘اسکارلٹ ہاؤس’ کے ساتھ ہوٹل کی صنعت میں قدم رکھ ا ، یہ ریسٹورنٹ ایک 90 سالہ قدیم پرتگالی طرز کے گھر میں قائم کیا گیا ہے ۔
اس ریسٹورنٹ کو کھولنے کیلئے ملائکہ نے اپنے بیٹے ارحان خان، ان کے دوست ملایا ناگپال اور ہوٹل مینجمنٹ کے ماہر دھول ادیشی کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ملائکہ نے بزنس کی دنیا میں اپنے اس نئے منصوبے کا اعلان انسٹاگر ا م پر ایک تصویر کے ذریعے کیا، جس میں وہ اور ان کے بیٹے ارحان ایک جیسی سیاہ جیکٹس پہنے دکھائی دے رہے ہیں، جس پر ‘اسکارلٹ ہاؤس’ لکھا ہوا ہے ۔ملائکہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘پہلی بار ایک ساتھ تعاون کرتے ہوئے ۔