شہریار منور کی دسمبرکے اختتام میں شادی کرنے کی تصدیق
لاہور(شوبزڈیسک)اداکار و فلم ساز شہریار منور نے دسمبر کے اختتام میں شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ہونے والی اہلیہ سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔
صحافی نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی اداکار کی شادی سے متعلق خبروں کے حوالے سے سوال کیا تو شہریار منور نے بلا جھجک بتایا کہ دسمبر کے اختتام میں شادی کر رہا ہوں۔صحافی نے جب سوال کیا کہ ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز سے ہے تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جی بالکل نہیں۔