کنگنا رناوت کا آئن لائن مواد پر سنسر شپ کا مطالبہ
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے آئن لائن پلیٹ فارمز کے مواد پر سنسر شپ کا مطالبہ کردیا۔
اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران کنگنا نے او ٹی ٹی مواد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی ضرورت سنسرشپ ہے ۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ یہ شوز خواتین کی تضحیک میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ مواد بہت زیادہ پرتشدد اور قابل اعتراض ہوگیا ہے۔ خاص طور پر جب لوگ ہیڈ فون لگا کر کچھ بھی دیکھتے ہیں۔ اس سے خواتین کی تذلیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک نے ایسا کردیا ہے اور وہ کم از کم اس معاملے میں بھارت سے بہتر ممالک ہیں۔ بھارت میں جس قسم کے کیسز ہو رہے ہیں، وہ سب کے لیے تشویشناک ہیں۔