34سالہ ایئر ہوسٹس نے مس فرانس کا تاج جیت لیا

34سالہ ایئر ہوسٹس نے مس فرانس کا تاج جیت لیا

پیرسـ(شوبز ڈیسک ) فرانس کے کیریبین جزیرے مارٹینیک کی 34 سالہ ایئر ہوسٹس انجلِیک انگارنی فیلوپون نے مس فرانس کا مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ تاج جیتنے والی سب سے معمر امیدوار بن گئیں۔

یہ کامیابی اس وقت ممکن ہوئی جب مس فرانس کے قوانین میں تبدیلی کی گئی، جس کے تحت 24 سال سے زائد عمر کی خواتین، شادی شدہ خواتین، اور مائیں بھی مقابلے میں حصہ لے سکتی ہیں۔مس فرانس کے اس فائنل میں 30 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس بھی شامل تھیں۔ مقابلے میں امیدواروں نے سوئمنگ سوٹ، علاقائی لباس اور بال گاؤن میں کیٹ واک کی۔انجلِیک کو تاج جیتنے کے بعد مس فرانس آرگنائزیشن کی طرف سے ایک سال کی تنخواہ، پیرس میں ایک اپارٹمنٹ اور سپانسرز کی جانب سے مختلف تحائف دئیے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں