شبانہ اعظمی نصیرالدین شاہ کیساتھ مزید کام کرنے کی خواہشمند
ممبئی(شوبز ڈیسک)شبانہ اعظمی نے سوشل میڈیا پر شیام بینیگل کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں نصیرالدین شاہ ان کے پیچھے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا، ‘شیام بینیگل کی 90ویں سالگرہ پر میرے کئی فلموں کے ساتھی اداکار اور میرے پسندیدہ اداکار نصیرالدین شاہ کے ساتھ۔ ہمیں مزید فلموں میں ایک ساتھ کیوں نہیں کاسٹ کیا جا رہا؟’شبانہ اعظمی اور نصیرالدین شاہ کے یادگار پروجیکٹس میں فلم معصوم، نشانت، گج گمینی، کھنڈر اور جنون جیسی کئی یادگار فلمیں شامل ہیں۔