فلم ہیرا پھیری کے 15 سال بعد تبو کی اکشے کمار کے ساتھ سکرین پر واپسی
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تبو مشہور فلم ہیرا پھیری کے بعد 15 سال ایک مرتبہ پھر لافٹر کنگ اکشے کمار کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور پریہ درشن 13 سال بعد بھوت بنگلہ نامی ہارر کامیڈی فلم کیلئے دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں اور اب پریا درشن نے پروڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ مل کر تبو کو بھوت بنگلہ میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کیا ہے۔