ارباز خان سابقہ اہلیہ ملائیکہ کے ریسٹورنٹ پہنچ گئے
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا کے نئے ریسٹورنٹ میں ان کے سابق شوہر ارباز خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ لنچ کرنے پہنچ گئے۔
ملائیکہ اروڑا نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنا نیا ریسٹورینٹ Scarlett House کھولا ہے ،جہاں ارباز خان اپنے والد سلیم خان، والدہ سلمیٰ خان اور ہیلن کے ہمراہ دوپہر کے کھانے کیلئے پہنچے ،سوشل میڈیا وائرل ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارباز خان کے بیٹے ارہان خان اور سہیل خان کے بیٹے نروان خان اپنے دادی دادا کو سہارا دیتے ہوئے انہیں ریسٹورنٹ کی سیڑھیاں چڑھا رہے ہیں۔ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ خان کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھائے جبکہ بھارتی میڈیا میں اس معاملے پر بحث جاری ہے ۔یاد رہے کہ یہ ریسٹورنٹ ملائیکہ اروڑہ اور ان کے بیٹے ارہان خان نے مل کر کھولا ہے۔