پاکستان میں ہر بندہ اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر : خالد انعم
کراچی(آئی این پی)سینئر اداکار خالد انعم نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال کے برعکس نظر آنے والے قوم کے رویے پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔
انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مال اور ریسٹورنٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرضہ دیتا ہے ۔اداکار نے لکھا ہے کہ پاکستان میں ہر بندہ اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر ہے ۔انہوں نے اپنی ایک اور انسٹا پوسٹ میں زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ بھی دیا ۔خالد انعم نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ پیسے اتنے کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر بلائیں وکیل نہیں۔سوشل میڈیا صارفین اداکار کے ان خیالات سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔