رام چرن کی فلم پر سائبر حملوں اور لیکس کیخلاف مقدمہ

ممبئی (شوبزڈیسک ) جنوبی بھارتی فلموں کے سٹار رام چرن اور بالی ووڈ کی معروف خوبرو اداکارہ کیارا اڈوانی کی 10 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم ‘گیم چینجر’ بدقسمتی سے سائبر حملوں اور ۔
لیکس کا شکار ہو گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ریلیز کے دن ہی 45 افراد کے ایک گروپ نے فلم کی غیر قانونی کاپی آن لائن لیک کر دی۔ فلم کی ٹیم کے مطابق، ریلیز سے قبل انہیں سوشل میڈیا پیغامات اور دیگر ذرائع سے دھمکیاں دی گئیں، جن میں بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ دھمکی دینے والوں نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر فلم کے مناظر اور ایچ ڈی پرنٹ لیک کرنے کی دھمکی دی تھی جبکہ فلم کی ریلیز سے دو دن پہلے ، اہم مناظر اور ایچ ڈی ورژن سوشل میڈیا پر جاری کر دیئے گئے جس سے فلم کو نقصان پہنچا۔ گیم چینجر کی ٹیم نے ان افراد کے خلاف سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے ،علاوہ ازیں رام چرن کی فلم کے خلاف منفی پروپیگنڈہ سوشل میڈیا پر کیا گیا، جس کیخلاف بھی شکایت درج کی گئی ہے ۔