ماہرہ خان کی وجہ سے اداکاری کے شعبے میں ہوں:ضرار خان

لاہور(شوبزڈیسک)ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان کی وجہ سے آج اداکاری کے شعبے میں ہوں۔
دورانِ انٹرویو میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ اداکاری کی جانب کیسے آئے، اداکاری کا موقع کیسے ملا؟ کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے اپنے کیریئر کا کریڈٹ ماہرہ خان کو دیتے ہوئے کہاکہ فلم نیلوفر کے سیٹ پر پہلی بار ماہرہ خان سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے مجھے ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کی پیشکش کی، جس کے بعد یکے بعد دیگرے پروجیکٹس ملتے گئے۔